اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کاکل دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان، شام 7بجے ہونے والے ورچوئل جلسے سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب سمیت دیگر خطاب کریں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق عوام ورچوئل جلسے میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں، پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا















