اہم خبریں

ن لیگ آج خانیوال میں پاور شو کے لیے تیار

خانیوال ( اے بی این نیوز) ن لیگ آج خانیوال کے ریلوے گراؤنڈ میں پاور شو کیلئے تیار ہے،ن لیگ خانیوال کے حلقہ این اے 145 اور پی پی 211، 206 کیلئے انتخابی مہم کے تحت جلسہ کا انعقاد کررہی ہے،جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز خطاب کرینگی، ریلوے گراؤنڈ میں انکے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،خانیوال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 145 سے محمد خان ڈاہا جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پی پی 211 سے رانا سلیم حنیف اور پی پی 206 سے اسامہ فضل ن لیگ کے امیدوار ہیں،جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی اور مقامی قیادت کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، ن لیگ کی جانب سے جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں