اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

پیر7ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ ان دِنوں جس قسم کے حالات سے گذر رہے ہیں وہ مشکل تو ہیں مگر ان کے خاتمے کے دن بھی آ گئے ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد آپ کو خوشخبری ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے جیسے کسی چیز نے آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو اور آپکو اس وقت توبہ کرنے، صدقہ دینے اور اپنی نظر اتارنے کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں وہ ابھی مزید اس میں چند دن رہیں گے اس وقت تک انتظار کر لیںاور صبر سے کام لیں وہ آپ کےلئے بہترین راستے بنا دے گا انشاءاللہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بات کو لے کر کافی دِنوں سے پریشان ہیں آج اُس کا انشاءاللہ کوئی حل تو سامنے آئے گا اور جو راستہ بند تصور کر رہے تھے وہ بھی کھلتا ہوا محسوس ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جن لوگوں نے ماضی میں مالی لحاظ سے سختی تنگی دیکھی ہے اُن کو اب اللہ سے بڑی اُمید ہے کہ کوئی آسان راستہ ملے گا کہ وہ ان پریشانیوں سے نکل سکیںگے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

پھر آپ قدرے آزمائشی پوزیشن میں آ گئے ہیں آپ کے مالی حالات بھی خراب ہو رہے ہیں یہ کیفیت ممکن ہے ابھی چلے۔ بہرحال آپ بعد نمازِ عشاءسورہ¿ واقعہ ضرور پڑھا کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک بار پھر صورت حال بدل رہی ہے اور انشاءاللہ آپ کے حق میں جا رہی ہے بالکل پریشان نہ ہوں آپ جو چاہتے ہیں وہ ضرور ہو گا اور آج خبر مل جائے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جن لوگوں نے آپ کو دھکا دیا تھا ماضی میں اب وہ پھر قریب آنے کی کوشش میں ہیں اس بار وہ کامیاب ہو گئے تو بڑا نقصان ہو گا یہ بات ضرور یاد رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کاروباری حالات انشاءاللہ بہتری کی طرف جائیں گے اس کو بدلنے کا یا تبدیلی کا نہ سوچیں آپ کو اس میں اسی طرح فائدہ حاصل ہو گا اور وہ بھی شاندار۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اب اپنوں کی طرف سے مخالفت بھی ہو سکتی ہے اور بعض کا حق بھی دبایا جا سکتا ہے ان دِنوں آپ کو ہوشیار ہونا ہو گا ورنہ کسی جھگڑے کی طرف جانا ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کسی بھی طرح سے ممکن کریں خودپر کہ آپ نے اپنے دِل کی باتیں کسی سے نہیں کرنی،جو ملے خاموشی سے رکھ لیں کافی دِنوں سے حسد میں چل رہے ہیں صدقہ دیں۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اچھا دن ایک بڑی فکر ختم کرے گا اور آپ کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی بس آپ خود رسک مت لیں جو نصیب میں ہو گا وہ چل کر آپ تک آئے گا۔
مزیدپڑھیں: آج صرافہ بازار میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں