اہم خبریں

پاکستان کادہشتگردی کے خاتمےکیلئے ایران سے رابطہ جاری رکھنے کااعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان کادہشتگردی کے خاتمےکیلئے ایران سے رابطہ جاری رکھنے کااعلان، ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا نے پریس بریفنگ میں کہا حملے ریاستِ ایران یا ایرانی فوج کیخلاف نہیں، وہاں موجود دہشتگردوں کیخلاف تھے، دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے باہر علاقوں میں مقیم تھے،، سیستان میں ہلاک دہشتگرد پاکستانی شہری تھے جو ایران میں چھپے ہوئے تھے، ، سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے، کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کاغیر متزلزل عزم ہے، ، پاکستان کبھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران ایک برادر ملک ہے اور پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں،،کسی تیسرے فریق کی طرف سے مصالحت کا علم نہیں۔

متعلقہ خبریں