اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیئرمین پاکستان بارکونسل حسن رضاپاشا نے کہا ہے کہ ججزکی تضحیک کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے،یہ نہ ہواس کی وجہ سے کسی جماعت کودیوارسےلگادیاجائے،جے ٹی آئی بنادی گئی ہے اس کوکسی جماعت کیخلاف استعمال نہیں کرناچاہیے،وہ اے بی این کےپروگرام’’ڈبیٹ ایٹ8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
فیصلوں پرتنقید ہونی چاہیے لیکن ججزکی فیملیزکوبھی نشانہ بنایاگیا،سوشل میڈیاپرطوفان بدتمیزی برپاہے اس کوروکناچاہیے۔















