اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران حلیم شیخ کو بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کو ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے، ان نئی ذمہ داریوں کو کاروباری حلقوں نے بہت سراہا ہے کیونکہ عمران حلیم شیخ ایک متاثر کن شخصیت رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹیموں کو ساتھ چلانے اور اپنی ذمہ داریوں کےحوالے سے تعلقات استوار کرنے میںاپنا ثانی نہیں رکھتے، یہ صلاحیتیں عمران حلیم شیخ کو پاکستان کے بینکنگ سیکٹر اور کارپوریٹ کمیونٹی میں ممتاز کرتی ہیں، ان خوبیوں اور صلاحیتوں کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر اور کارپوریٹ کمیونٹی نے ان سے بہت امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں،امید واثق کی جارہی کہ ان کہ یہ ذمہ داریاں بینکنگ سیکٹر اور کارپوریٹ کمیونٹی کیلئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگی۔ یقینی طور پر اسلامی پاکستان لمیٹڈ بینک ان کی کاوشوںسے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔















