اہم خبریں

بیرسٹر گوہر کے گھرپر چھاپے کا معاملہ،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (دنیا نیوز)رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر پولیس کے چھاپے مارے جانے کے معاملے پر ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا۔ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے، آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو کسی بھی پولیس افسر کے قصور وار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں