اہم خبریں

بلے سے محروم پی ٹی آئی امیدواروں کو عجیب و غر یب نشا نا ت الاٹ

اسلام آباد ( اےبی این نیوز   )بلے سے محروم پی ٹی آئی امیدواروں کو عجیب و غر یب نشا نا ت الاٹ، بکری، کُھسّہ، توا، زبان اور سبز مرچ کے انتخابی نشانات شامل ، رہنما پی ٹی آئی گوہر خان کو چینک ،شیر افضل مروت کو کونج ،اسد قیصر کو وہیل چیئر، لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ، میجرطاہر صادق کو بھیڑ، علی اسجد ملہی کو چمچ کا نشان الاٹ ،ملک عامر ڈوگر کو کلاک ،زین قریشی کو انتخابی نشان جوتا الاٹ، مہر بانو قریشی کو چمٹے جبکہ شہریارآفریدی کو بوتل کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا، شاندانہ گلزار کو پیالہ، عالیہ حمزہ ملک کو ڈائس ، قیصرہ الہٰی فریج کے نشان پر الیکشن لڑیں گی، علیم عادل شیخ کو ریکٹ،عالمگیرخان کو بینگن کا نشان ملا، خرم شیر زمان ڈھول ، میاں اظہر کرکٹ سٹمپ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے

متعلقہ خبریں