شمالی وزیرستان ( اے بی این نیوز ) سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے،ہلاک دہشتگردوں میں عبداللہ خدری ،خالد عرف جانان شامل ،دہشتگرد شہریوں کے قتل اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں















