اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرا پارٹی الیکشن نا کروانے پر الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ جن جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ ہوئی ان میںبہاولپور نیشنل عوامی پارٹی ، سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی ، پاکستان نیشنل مسلم لیگ ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان، آل پاکستان منارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک ،عوامی پارٹی پاکستان ایس، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک ، نظام مصطفی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جناح ،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نا کروانے پر 13جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔















