اہم خبریں

الیکشن سے قبل بڑا استعفیٰ،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان عہدے سےمستعفی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عام انتخابات سے قبل بڑا استعفیٰ،اے بی این نیوز کیمطابق ، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، ذرائع کے مطابق خراب صحت سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ مزید کام کرنے سے قاصر ہوں اس لیے مزید کام کرنے کی سکت نہیں رکھتا اب آرام کرنا چاہتا ہوں،

متعلقہ خبریں