کابل (نیوز ڈیسک) افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم خواتین کی تعلیم پرعائد عارضی پابندی ختم کرنے کے لیے کا کر رہے ہیں، عالمی برادری ہمارے ساتھ تعاون کرے ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ کرے ۔تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ او آئی سی سے ہونے والی میٹنگ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یقیناً عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہے نہ کہ اس کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی جائے،اسلامی تعاون تنظیم کی خواتین کی تعلیم کو لے کر تشویش نا سمجھ میں آنے والی ہے تاہم امارت اسلامی اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور عارضی پابندی کو اٹھانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام بین الاقوامی اداروں اور بالخصوص او آئی سی سے امارت اسلامی اور افغان عوام کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتی ہیں۔















