اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سزایافتہ شخص کی نااہلی10سال کرنے کی درخواست پرنیب کوفوری ریلیف نہ مل سکا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل 4جنوری کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس محسن اخترنے استفسار کیابغیر اپیل کے نوٹس ہوئے ،آپ کی متفرق درخواست کیسے قابل سماعت ہے ؟نیب پراسیکیوٹرنے کہا الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی میں اپیل دائر کرنے کی کل آخری تاریخ ہے،جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیئے وہ ہمارا معاملہ نہیں ہم اس کے پابند نہیں ہیں















