اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی کے پاس بَلا رہے گا یا نہیں؟،، الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل پر محفو ظ فیصلہ کل سنا یا جا ئے گا، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری ،، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے درخواست کی سماعت ، وکیل الیکشن کمیشن نے دلا ئل میں کہا پی ٹی آئی کا انٹرم ریلیف اور حتمی استدعا ایک ہی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ یکطرفہ کارروائی ہے، الیکشن کمیشن کونہیں سنا گیا۔ الیکشن کمیشن کیس کا بنیادی فریق ہے، عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت کل تک ملتوی کردی















