اہم خبریں

ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ کسی قسم کاڈیڈلاک نہیں، فاروق ستار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )رہنماایم کیوایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ دنیابھرمیں اس فارمولے پرعمل کیاجارہاہے،مضبوط اضلاع ہی مضبوط شہرکی علامت ہیں،جو ملک ہم سے پیچھے تھے آج انہیں دیکھ لیں وہ ہم سے آگے نکل گئے ہیں،حلقہ این اے242کانہ ہم نے اورنہ شہبازشریف نے ذکرکیا،وہ اے بی این کے پروگرام’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کر رہے تھے ،ہم اقتدارمیں آئے توعوام کیلئے فلاحی منصوبے شروع کریں گے،ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ کسی قسم کاڈیڈلاک نہیں،کراچی میں جہاں جس کازورہے وہ اپنے امیدوارکوحلقے میں اتارے،ایم کیوایم کواقتدارکیلئے کسی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت نہیں،ن لیگ اورایم کیوایم کراچی میں ایک دوسرے کیخلاف بھی الیکشن لڑسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں