اسلام آباد ( اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان سینٹ کے نام جاری کر دیے گئے،15جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے کی صورت میں 16 جنوری کو رکنیت معطل کر دی جائیگی،الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے والوں میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، سیف اللہ نیازی ،شاہین خالد بٹ، عون عباس، نزہت صادق ،رضا ربانی، امام الدین شوقین، محمد علی شاہ جاموٹ، فیصل سبزواری ،سینٹر نثار کھوڑو، تاج حیدر، خالدہ عطیب،شوکت ترین، پیر صابر شاہ، لیاقت ترکئی، مولانا عطا الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر ،دوست محمد، گردیپ سنگھ اور ہدایت اللہ خان ،نیش کمار، سمینہ ممتاز، سعید ہاشمی، محمد قاسم، محمد عبدالقادر، ہدایت اللہ ،شامل ہیںایوان بالا کے 27 موجودہ اور ایک سابق رکن نے گوشواروں کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔















