اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ٹرانسمیشن لائنوں پر ٹرپنگ سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک میں بجلی کی طلب ساڑھے 14 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار صرف 8 ہزار میگاواٹ ہے،طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے ہوگیا،شدید دھند کے باعث این ٹی ڈی سی کی گڈو کے قریب ٹرانسمیشن لائنوں پر ٹرپنگ جاری،500 کے وی سرکٹ بریکر کے ایک پول کو بھی نقصان پہنچا،پاور ڈویژن کے مطابق خراب لائن کو ٹھیک کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے،نقصان اور فالٹ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔















