اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
جمعه کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔ جبکہ بعد از دوپہر سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
ہفتہ کے روز گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعد از دوپہر سندھ اور بلوچستان میں تیز آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا ۔ تاہم پنجاب: نارووال 55 ، لاہور( ائیرپورٹ 49 ، سٹی 05 )،کشمیر: راولاکوٹ 03 اور کوٹلی میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو 51،سبی ، جیکب آباد،سکرنڈ اور لاڑکانہ میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران ژالہ باری کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مزید پڑھیں: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش ہوگا،تنخواہوں وپنشن میں اضافے کا امکان















