اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ:16 اپریل (شام/رات) سے 18 اپریل کے دوران :تیز بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ۔
ژالہ باری اور تیز ہواؤں/آندھی کے باعث بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
اس دوران تیز ہواؤں/آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع۔تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کی توقع۔
جمعه کے روز خیبر پختونخوا،بالائی/ وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔تاہم کشمیر، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 03، مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 02)، خیبر پختونخوا: پاراچنار 03، کالام 02، پنجاب: راولپنڈی (کچہری 02)،مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر، شہید بینظیر آباد 44، روہڑی، دادو، سکرنڈ اور موہنجو داڑو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات (رات):اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعہ 17 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















