اسلام آباد(اے بی این نیوز) انتباہ: 16 اپریل (شام/رات) سے 18 اپریل کے دوران :تیز بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
ژالہ باری اور تیز ہواؤں/آندھی کے باعث بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کھڑی تیار فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ۔
اس دوران تیز ہواؤں/آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ .
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہنے کی توقع۔تاہم شام/رات میں خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد،کشمیر ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش/ ژالہ باری کی توقع۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقاما ت پر درمیانی سے تیز بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 45، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، چھور اور دادومیں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہا۔
جمعرات کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ شام/ رات کے دوران تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 16 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















