اہم خبریں

آ ج8جون بروزہفتہ 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی/جنوبی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اوربالائی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: لسبیلہ 20، بارکھان 06، پسنی 02، گلگت بلتستان: گلگت 15، بگروٹ 12، بونجی، چلاس 03، استور، گوپس 01، پنجاب: بہاولپور ایئرپورٹ 02، خانیوال 02، کوٹ ادو، مری 01، خیبرپختونخوا: دروش 03، میرخانی 02، کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 44، دادو،موہنجوداڑو43،سبی، ٹنڈو جام ،روہڑی ، شہید بینظیر آباد اور بہاولپور میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اتوارکے روز: اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں آج بروزہفتہ 8جون 2024 سونےکی قیمت

متعلقہ خبریں