ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہو گا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گا

، بلوچستان کے 16 اضلاع میں آج سے 29 مارچ تک بارش کا امکان ، جمعرات اور جمعے کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، پنجاب، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی31 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔