عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دیئے، راجہ ریاض

فیصل آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں سابق قائد حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دئیے ۔ہفتہ کو فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ انہوں نے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن کو اپنے لوگوں نے جعلی الیکشن قرار دیا، الیکشن کمیشن نے ان کا بلے کا نشان ختم کر دیا ہے اب وہ لوگ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔