Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نااہل نواز شریف کی واپسی پر ریڈ کارپٹ قوم نہیں کوئی اور بچھا رہا ہے ، خورشید شاہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیرو مرکزی رہنماپیپلزپارٹی خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی پر ریڈ کارپٹ ن لیگ نہیں بلکہ کوئی اور بچھا رہا ہے۔پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑ دیں، کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہے گی؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ نوازشریف عمر کے اس حصے میں طاقتور حلقوں سے ڈیل کر کے اقتدار میں آئیں گے تو ان کی سیاست کیا بچے گی؟ن لیگ نے کافی تکلیفیں دیکھیں ، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑ دیں، کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہے گی؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ رہا ہوں کہ کیاکررہےہیں؟ پھرغلطی کرناچاہ رہے ہیں، جو کسی کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا تو اس میں فیصلہ کرنے کی کیا طاقت ہوگی؟ کیا اب بھی ہم نہیں سدھریں گے؟ نواز شریف ایک مجرم اور اشتہاری ہیں، کیسے جہاز سے اتر کر جلسہ گاہ جائیں گے، نوازشریف کو بار بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کے ساتھ بہت کچھ ہوچکا، کیوں ہم پاکستان کی آئندہ کی نسلوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں، نوازشریف کی واپسی پر ریڈ کارپٹ ن لیگ نہیں بلکہ کوئی اور بچھا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف پورے ملک میں خطاب کریں لیکن طریقہ ہونا چاہیے، یہ خطرناک ٹریپ ہے جس میں ن لیگ پھنس رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور نوازشریف میں کیا فرق رہا؟ جیسے 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا، ویسے اب نواز شریف کو اقتدار دیا جا رہا ہے۔