Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ ،ٹیوئٹر پرکپتان کا ہیش ٹیگ

لاہور: (ویب ڈیسک) وکٹ کیپر اور بلے باز سرفراز احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر ساتھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے انہیں کپتان کہہ کر پکارنے کرنے لگے۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن بیٹنگ کرتے ہوئے 118 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور پاکستان کو شکست سے بچا کر میچ کو ڈرا کراویا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سرفراز کو بابو کہتے ہوئے مخاطب کیا اور انہیں حقیقی چیمپئن قرار دیتے ہوئے دعا دی کہ اللہ تمھیں نظر بد سے بچائے۔عماد وسیم نے بھی سرفراز کی شاندار بیٹنگ کر مختصر ٹویٹ کیا اور اُن کا نام لکھ کر ہیش ٹیگ ’یہ میرا ٹویٹ ہے‘ استعمال کیا۔

سرفراز احمد کی بیٹنگ پر جہاں اُن کے مداحوں نے تعریف کی وہیں ساتھی کھلاڑی شاداب خان، محمد عامر، عماد وسیم، حسین علی سمیت دیگر نے تعریفی ٹویٹ کیے اور سرفراز کو کپتان کہہ کر مخاطب کیا۔

علاوہ ازیں شاداب خان، حسن علی نے سرفراز کو ’کپتان‘ کہہ کر مخاطب کیا۔ شاداب خان نے لکھا کہ ’یہ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا مگر ٹیسٹ میچ بہت شاندار تھا، نیوزی لینڈ نے اچھا لکھا مگر پاکستان نے بھی بھرپور انداز سے دفاع کیا، میں یہ بات بتا نہیں سکتا کہ سیفی بھائی نے ہماری نسل کے لیے کیا کچھ نہیں کیا‘۔