Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کراچی میں بلدیاتی الیکشنز پر اختلاف رائے ہے، دعا کریں انتخابات وقت پر ہو جائیں،خواجہ سعد رفیق

لاہور (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں تو ملک میں سیاسی استحکام پیدا کریں، ہمیں خوامخواہ تنگ کیا جا رہا ہے، کام کریں اور کام کرنے دیں۔ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت اور اتحادی دست و گریبان نہیں ہیں، کراچی میں بلدیاتی الیکشنز پر اختلاف رائے ہے، دعا کریں انتخابات وقت پر ہو جائیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ایئر پورٹس کی آپریشنل مدت کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، ہمارے ایئرپورٹ انشااللّٰہ ہمارے پاس ہی رہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی بحران سے بچنے کے لیے صرف اپنی عادتیں بدلنے کی ضرورت ہے، صبح جلدی اٹھنے کی کوشش کریں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے۔