Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عید سے قبل بیف، مٹن اور چکن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں عید سے قبل بیف، مٹن اور چکن کے نرخ بڑھ گئے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو اضافے کے بعد 516 روپے سے بڑھ کر 532 روپے کلو ہوگیا۔مٹن کی قیمت 1900 سے بڑھ کر 2200 روپے تک ہوگئی جب کہ بیف کی قیمت بڑھا کر 1200 روپے کلو کر دی گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹن اور بیف کی سرکاری ریٹ لسٹ کسی دکان پر نہیں اور دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔