Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بلوچستان پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل دیدی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے بلوچستان پولیس کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن، سٹی ڈی ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ اور دیگر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل ٹیم کسی بھی وقت گرفتاری کے لئے لاہورروانہ ہوگی، اس حوالے سے بلوچستان پولیس نے پنجاب پولیس سے مشاورت کرلی ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تھانہ بجلی روڈ میں شہری نے مقدمہ درج کروایا تھا، جس میں عمران خان پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور عوام کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جب کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ون بشیر بازئی نے عمران خان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔