اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل (      petrol)کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ کمی کے بعد 101.76 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 14 سینٹ کمی کے ساتھ 92.82 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں سائبر سیکیورٹی پالیسیوں میں خلا، شیڈو آئی ٹی سے اداروں کو خطرات لاحق: کیسپرسکی سروے
اگرچہ قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے، لیکن گزشتہ روز دونوں بینچ مارکس میں 3 ڈالر سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے باعث مارکیٹ میں بے چینی برقرار ہے۔ سرمایہ کار اب بھی عالمی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار مذاکرات ہیں۔ یہ صورتحال عالمی سپلائی چین کے لیے خطرات پیدا کر رہی ہے، جس کا براہ راست اثر تیل کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں