Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لوجہادکی افواہیں بے بنیاد، مرضی سے اسلام قبول کیا ، راکھی ساونت

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت نے لو جہاد کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیاہے،بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت عرف فاطمہ نے اپنے مذہب تبدیلی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے اپنی مرضی قرار دیتے ہوئے لو جہاد کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ انہیں تبدیل مذہب میں کوئی مسئلہ نہیں ، انہوں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے، یہ ہندوستان ہے کوئی طالبان تو نہیں اور یہاں ہر چیز کی اجازت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو لوجہاد سے جوڑنے سے گریز کیا جائے کیوں کہ اس سے ان کا معاملہ اور پیچیدہ ہوجائے گا۔