اہم خبریں

پی ایل ایل فائنل،محکمہ موسمیات نے بارش کاامکان ظاہر کردیا

لاہور(اے بی این نیوز)محکمہ موسمیات نے پی ایس ایل سیزن 11 کے فائنل میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 فائنل کے سنسنی خیز مقابلے پر بارش کے سائے منڈلانے لگے ہیں، محکمہ موسمیات نے میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن علیم الحسن کے مطابق شہر میں شام چار بجے کے بعد بارش شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ بارش کا سلسلہ شام چار بجے سے رات دس بجے تک جاری رہنے کے 60 فیصد امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جس کے باعث فائنل میچ کے انعقاد پر اثر پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پر ارب پتی تاجر سے شادی کی تیاری

متعلقہ خبریں