ورلڈکپ، آسٹریلیا کاپاکستان کو جیت کیلئے368 رنز کا ہدف

بنگلور(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کوجیت کے لئے رنز کا ہدف دے دیا ،جمعہ کو بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 109 گیندوں 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 جبکہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 بناکر آؤٹ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 7، جوش انگلس 13 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی ٹیم نے مقررہ50اوورزمیں367 رنز بنائے،پاکستان کو جیت کے لئ368ے رنز کا ہدف ملا ہے ۔