Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ورلڈکپ،آسٹریلیا نے سری لنکا نے شکست دیدی

لکھنو(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023ء کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو5وکٹوں سے شکست دیدی،پیر کو لکھنو میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔آسٹریلیا نے جواب میں5  وکٹوں کے نقصان پر36ویں اوورزمیں ہدف حاصل کرلیا۔