Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سےہرادیا

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی۔اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم صرف 245رنزبناسکی۔