Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پاکستان کرکٹ بورڈکا ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا۔جمعہ کو لاہور میں قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء اور کنسلٹنٹ ڈومیسٹک اینڈ ویمنز کرکٹ ندیم خان نے ڈومیسٹک کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا باقاعدہ اعلان کیااورکہاکہ رواں سال سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 360 جبکہ معاوضوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پلس کیٹیگری کے کھلاڑی کو ماہانہ 3 لاکھ جبکہ سے سب سے نچلی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے ملیں گے۔یکم اگست سے دیے جانے والے کنٹریکٹس میں ڈیلی الاونس 2500 سے بڑھا کر 5 ہزار جبکہ کھانے کا بجٹ 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا گیا ۔