پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کیلئے تیار

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیلے گی۔6 ملکی ایونٹ کے مقابلے 18 سے 30 ستمبر تک شیڈول ہیں۔پاکستان، سعودی عرب، لائوس کی ٹیمیں شریک ہوں گی ۔لبنان، ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔ پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔