کرسٹیانو رونالڈو کے مسلسل دو گول ، النصر کو چیمپئن بنوادیا

ریاض(نیوزڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کی پہلی ٹرافی، النصر کو چیمپئن بنوادیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کنگ فہد سٹیڈیم میں عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل الہلال اور النصر کلب کے درمیان کھیلا گیا جس کا مقابلہ انتہائی سنسی خیز رہا، پہلے ہاف میں دنوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کرسکیں، الہلال فٹبال کلب نے دوسرے ہاف میں پہلا گول سکور کیا، جس کو 74 ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نےپہلا گول داغ کر گول سکور برابر کردیا اور 98 ویں منٹ میں دوسرا گول کر النصر کو یقینی فتح دلا دی ۔ النصر میں پہلی ٹرافی حاصل کرنے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سپرفٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اپنی ٹیم کو پہلی ٹرافی جتوانے بہت خوشی ہوئی ،سپورٹ کرنیوالوں کا میں شکریہ ادا کر تا ہوں۔