ملائیشیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست، بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

چنئی (نیوزڈیسک)بھارت نے فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت لی،بھارتی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو بھارتی شہر چنئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے حریف کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی ۔واضح رہے کہ پاکستان 3 مرتبہ یہ ٹائٹل جیت چکا ہے۔ رواں ایونٹ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل سے قبل ہی ایونٹ سے ہوگئی تھی۔