ایشیاء کپ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیا کپ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے ، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت کاآغاز کردیا ، تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے،پاکستان اور نیپال کے درمیان وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے ،قذافی اسٹیڈیم لاہور کے مختلف انکلوژرمیں 7 ہزار،4 ہزار، 2 ہزاراور 1500 روپے ہو گی۔