ایشیاکپ، افغانستان سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیا کپ اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئےقومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم میں فہیم اشرف، طیب طاہر اور ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سعود شکیل کو بھی شامل کرلیا گیا۔ بدھ کو چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اے سی سی ایشیا کپ کےلیے 17 رکنی اور افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 18 رکنی پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔انضمام الحق کے علاوہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں کپتان بابراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دی گئی۔ایشیا کپ کےلیے 17 رکنی پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، طیب طاہر، محمد رضوان، محمد حارث، محمد نواز،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں،افغانستان کے خلاف سیریز کےلیے 18 رکنی اسکواڈ بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،اسامہ میر، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، افتخار احمد، طیب طاہر، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔