سابق کپتان انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹرتعینات کردیا گیا۔پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انضمام الحق کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایاکہ چارج لینے کے بعد نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ٹیم کاانتخاب کرینگے۔