باکسر عامر خان کا سمیرا سے تعلقات کا اعتراف ، بیوی کو بڑی آفر دیدی

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نےماڈل سمیرا سے تعلقات کا اعتراف کرلیا،اب اپنی شادی بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہو گئے ، ان کی بیوی نے پہلے ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی اب تینے بچوں کے باپ عامر خان اپنی شادی بچانے کے لیے ،اپنی بیو ی کی کمپنی فریال کاسمیٹکس میں بڑی سرمایہ کرنے کو بھی تیار ہو گئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق باکسر اپنے بچوں اور بیوی کے لیے اب مالی مدد کرنے کو بھی تیار ہو گئے ہیں۔