ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور کوریا کا میچ 1-1 گول سے برابر

چنئی (نیوزڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان مقابلہ1-1 گول سے برابر ہوگیا،جمعہ کو بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے گول کرنے کے کئی یقینی موقع ضائع کئے پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی2023 میں کل آرام کا دن ہے، پاکستان اپناتیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔