انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کوسوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ایلکس ہیلز نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے،میرے لئے تینوں فارمیٹ کے 156 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے باوجوددنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتا رہوں گا۔ایلکس نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی زیادہ ہے کہ ملک کےلئے میرا آخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا۔