ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپناناک آؤٹ میچ جیت لیا

اوسلو(نیوزڈیسک)پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں ناک آؤٹ راؤنڈ میچ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ناروے کپ کے اس میچ میں پاکستانی کپتان طفیل شنواری نے پہلے ہاف میںہی 2 گول کردیئے جبکہ فیصل اور عبدالوہاب نے ایک، ایک گول کیا۔پاکستان کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ناروے کے کلب کو 0-4 سے ہرادیا۔