بیونس آئرس،فٹبال میچ میں ارجنٹائن کے فٹبالر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

بیونس آئرس(نیوزڈیسک)بیونس آئرس میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کوپا لیبرٹاڈورس فٹبال میچ کے دوران برازیلین فٹبالر گیند لے کر بھاگ رہے تھے کہ ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز نے ان سے گیند چھیننے کی کوشش کی تو مارسیلو غیر دانستہ طور پر حریف کھلاڑی لوسیانو کی ٹانگ پر چڑھ گئے جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعد زخمی کھلاڑی کوفوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔