عالمی چمپئن بھی غیر محفوظ ،ورلڈاسنوکر چمپئن احسن رمضان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) عالمی چمپئن بھی غیر محفوظ ،ورلڈاسنوکر چمپئن احسن رمضان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورکےعلاقےگرین ٹاؤن میں قائم اسنوکر کلب کو رات گئے تک کھلا رکھنے پر پولیس نے ورلڈ اسنوکر چمپئن احسن رمضان کوگرفتارکرلیا ۔اس حوالے سے عالمی شہرت یافتہ اسنوکر چمپئن احسن رمضان نے کہا کہ قومی ہیرو اپنے ہی ملک میں عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں،جب پولیس کو بتایا کہ میں ورلڈ چمپئن ہوں تو گالیاں دیتے رہے ،بدتمیزی کی تذلیل کی گئی ،آخر کاردوست کے آنے پر رہائی ملی ۔