پاکستانی ایتھلیٹ دلاور خان کا اعزاز ،ورلڈمارشل آرٹس گیمز میں گولڈمیڈل جیت لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی مارشل آرٹس چمپئن کا اعزاز ،ورلڈمارشل آرٹس گیمز میں دلاورخان نےگولڈمیڈل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ایتھلیٹ دلاورخان نےامریکی ایتھلیٹ کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دےکرورلڈمارشل آرٹس گیمزمیں گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔ واضح ر ہے کہ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ دلاورخان نے77 کے جی کیٹگری کےفائنل مقابلے میں امریکی کھلاڑی ایلی ڈیوس کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا ۔