پی سی بی نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دیدی ، مصباح سربراہ مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مصباح الحق کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ۔ کمیٹی میں سابق کپتان انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں،کمیٹی کرکٹ سے متعلقہ امور پر تجاویز دے گی۔پی سی بی نے بتایاکہ کمیٹی قومی سلیکشن کمیٹی، قومی ٹیم کوچز اور سینٹرل اور ڈومیسٹک کانٹریکٹس پر بھی تجاویز دیگی،اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہاکہ مصباح الحق، انضمام الحق اور محمد حفیظ کو کرکٹ کی بہتری کےلیے خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کو ہمیں فول پروف بنانا ہے۔