ایئر چیف کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ حمزہ خان کی فتح نے 1986ء میں جان شیر خان کی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں جیت کی یاد تازہ کر دی۔ یہ جیت اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی ایک شاندار واپسی ہے۔پوری قوم کو حمزہ خان کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے جس نے اسکواش کے کھیل میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان نے مصر کے محمد زکریا کو 3-1 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔